[ad_1]
وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور امریکی لابنگ فرم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے، عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پر اتر آیا ہے۔
احسن اقبال نے مزید لکھا ہے کہ عمران خان نے پہلے ایلچی بھیجے، پھر سفیر سے خود منت سماجت کی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا ہے کہ اور اب لابسٹ رکھ کے معافی تلافی پر کام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔
[ad_2]