[ad_1]

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ —فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ —فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کو روکا جائے۔

درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر لاہور، ڈی جی اسپورٹس اور تحریکِ انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کا ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، جلسے سے روکنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا مگر کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک اجازت نامہ معطل کیا جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *