[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی چھوٹی سی بیٹی کو ماں سے ملنے نہیں دیا گیا، 13اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے جلسہ کروں گا، وہاں لوگوں کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے؟
اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم تمام اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں، ہم پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا میں ابھی 4 مسلمانوں کو مار دیا گیا صرف اس لیے کہ وہ مسلمان تھے، نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے تمام غیر مسلموں سے میثاق مدینہ کیا، انسانی معاشرہ ہوتا ہی تب ہے جب اس میں انسانیت ہو۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک یہاں انصاف نہ ہو، کتنے ملکوں میں ہوتا ہے سربراہ حکومت کے خلاف فیصلہ ہو، انصاف کا مطلب ہے کہ کمزور اور طاقت ور قانون کے سامنے برابر ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم کو شروع میں ہندو اور مسلمانوں کا ایمبیسڈر سمجھا جاتا تھا، اس کے بعد انہیں یہ اندازہ ہوگیا کہ کانگریس میں موجود لوگ ہندوؤں کی آزادی چاہتے تھے، تو اس کے بعد قائد اعظم نے مسلمانوں کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا۔
[ad_2]