کراچی کے علاقے قائدآباد توحید محلہ میں 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد اور 28 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

گھر میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ پولیس نے قائدآباد تھانے میں درج کرلیا۔

تھانے میں درج مقدمے کے مطابق صبح سویرے خاتون نے دروازہ کھٹکھٹایا تھا، 6 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے والدہ کی تجوری سے 33 لاکھ روپے نقد اور 3 لاکھ روپے کے برائز بانڈ لوٹے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان والدہ سے ساڑھے 5 تولہ سونا اور لائسنس یافتہ پستول بھی لے گئے۔ ملزمان دوسری منزل پر بھائی سے ساڑھے 4 تولہ سونا اور لائسنس یافتہ پستول بھی لے گئے جبکہ ٹاپ فلور پر مدعی کی الماری سے ملزمان نے 23 لاکھ روپے نقد لوٹے۔

ملزمان شہری کی اہلیہ کے 7 تولہ، بھانجی کے 6 تولہ، بہن کے 5 تولہ طلائی زیورات اور گھر سے 3 مہنگے موبائل بھی لے گئے۔

مقدمے میں درج تفصیل کے مطابق خاتون سمیت ساتوں ملزمان سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوئے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *