[ad_1]
صوبائی وزیر برائے لیبر سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ شہباز گل وہی کچھ کہتا ہے جو عمران خان کا نظریہ ہے، عمران خان ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اداروں کو دباؤ میں لانا عمران خان کا وتیرہ ہے، عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے۔
سعید غنی نے کہا کہ عمران خان سے بڑا کرپٹ آدمی کوئی نہیں، عمران خان اپنی تقریروں میں عوام کو اداروں کےخلاف اکساتا ہے۔
[ad_2]