[ad_1]
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی بنا دیا اور گالی کی طرح استعمال کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا فتنہ اور انتشار پیدا کرنا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان نے نفرت اور فساد کا بیچ بویا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری تو پارٹی کے ترجمان ہیں یا ان سے بھی لاتعلقی کا اظہار کریں گے، ہیلی کاپٹر حادثے پر یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلوا رہے تھے، برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، لیکن انہوں نےحد کر دی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں ہلڑبازی پر پاکستانیوں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے غیرآئینی کردار پر بات کی، شہداء کی توہین کرنا اور شہداء کے ساتھ کھڑے نہ ہونا کیا یہ بغاوت نہیں؟
ان کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان فوج سے زیادہ پاپولر ہے؟ شہباز گل آج اکیلا عدالت میں پیش ہوا، آج عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہوتے۔
ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قوم فوج کے شہداء کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، عمران خان کل سے بنی گالہ کے کسی تہہ خانے میں چھپے ہوئے ہیں، انہوں نے جو کروایا ہے کچھ ہمارے پاس ثبوت ہیں کچھ شہباز گل بتا دے گا۔
لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ بیان شہباز گل کا ذاتی بیان نہیں تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی تھی، شہباز گل کی گرفتاری تک اس بیان پر پی ٹی آئی کا کوئی مذمتی بیان نہیں آیا، ان کی گرفتاری تک کسی پی ٹی آئی رہنما نے اعلان لاتعلقی نہیں کیا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کے فتنہ، فساد اور بدمعاشی سے ہم ڈرنے والے نہیں، جب ہمیں جیلوں میں ڈالا جارہا تھا ہم اس وقت نہیں ڈرے تھے، حکومت وقت کی اپنی بھی ذمہ داری ہے، ہم اداروں کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی رسی بہت دراز ہوچکی اب ان سے فارن فنڈنگ کا حساب بھی لینا ہے، بشریٰ بیگم مخالفین کو ارسلان بیٹے کے ذریعے غداری جڑوا رہی تھیں، بشریٰ بیگم آج بتائیں شہباز بیٹے کو کس سے جوڑنا ہے۔
[ad_2]