[ad_1]
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ایچ او کلاچی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے۔
دہشت گردوں نے ڈی آئی خان میں ایس ایچ او کلاچی کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق حملے میں ایس ایچ او محفوظ رہے، جبکہ پولیس کے جوابی آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس جائے مقابلہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔
[ad_2]