—فائل فوٹو

غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو۔

یہ بات شہباز گِل نے پیشی سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میرا بیان محب الوطن کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے، کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔

گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کر رہے ہیں، میں نے ان کے بارے میں بات کی۔

واضح رہے کہ غداری کے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو آج صبح اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا۔

گزشتہ روز شہباز گِل کے خلاف اداروں کے خلاف مبینہ غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شہباز گِل پر تھانہ کوہسار میں 10 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے۔

اسلام آباد کچہری میں پولیس نے آج صحافیوں کو کوریج سے روک دیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *