[ad_1]

عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب کے اہم رہنماؤں کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسہ سمیت مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں عمران خان نے ہدایت کی کہ 13 اگست کا جلسہ ہر صورت ہوگا، اس حوالے سے پارٹی بھرپور تیاری کرے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *