[ad_1]

شہباز گل تھانہ کوہسار میں موجود نہیں، فیصل چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیگل ٹیم کے رکن فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل تھانہ کوہسار میں موجود نہیں ہیں۔

تھانہ کوہسار کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے کہا کہ شہباز گل سے پولیس اسٹیشن میں اب تک ملاقات نہیں ہوئی، وہ یہاں موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کوہسار سے مقدمے کی کاپی مل گئی ہے، جس کی بنیاد پر قانونی کارروائی کریں گے۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی آر دیکھ کر قانونی نکات دیکھیں گے، ابھی ہائی کورٹ نہیں جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی نکات کا جائزہ لے کر اخراج مقدمہ کی درخواست دیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *