[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری حکومت کی بڑھتی پریشانی کی عکاس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور دفاعی اداروں کے درمیان خلیج پیدا نہیں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے فسطائی ہتھکنڈے انشاءاللّٰہ ناکام ہوں گے۔

ایک اور پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے خفیہ فیصلے جن کی قیمت عوام کو دینی پڑتی ہے، وہ کسی صورت قبول نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ایسے فیصلوں کی بحیثیت قوم بہت بھاری قیمت ادا کر چکے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *