[ad_1]
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فون پر اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر یو اے ای میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔ اسی طرح اماراتی صدر نے پاکستان میں بارشوں سے جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے اس دوران یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
اماراتی صدر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران کی شہادت پر بھی اظہار تعزیت کیا۔
[ad_2]