[ad_1]
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو گرفتار کرنے کی سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گِل کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ ہم اس حکومت کو قبول کر لیں۔
دوسری جانب شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز گِل کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، اس اقدام سے سیاست میں مزید بے امنی پھیلے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے میں اداروں، ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
[ad_2]