حیدرآباد میں شوہر کی بازیابی کیلئے خاتون اور ایس ایچ او پھلیلی کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو وائرل ہوگئی۔

ایس ایچ او نثار احمد کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ موبائل فون، زیورات بیچ دیے ہیں، قرض لیا ہے، 1 لاکھ 80 ہزار روپے جمع  کیے ہیں، میرےشوہر کو چھوڑ دو۔

گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ باقی رقم 3 ماہ بعد دوں گی، جس کے جواب میں ایس ایچ او نے کہا کہ اچھا آپ تھانے آجاؤ۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹیلیفونک گفتگو وائرل ہونے پر ایس ایس پی امجد شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹر انیل حیدر سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

خاتون کا شوہر حضور بخش پنہور گزشتہ دنوں کوٹری سے لاپتہ ہوگیا تھا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *