[ad_1]

سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیں، ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے الزام لگایا ہے کہ سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بلدیاتی ایکٹ آرٹیکل 140A کے مطابق تیاری کا وعدہ کیا تھا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیں، یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔

رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہری اور دیہی علاقوں کی خلیج کم کرنے کے لئے آگے بڑھ کر کام کیا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپیل کی کہ وزیراعظم شہباز شریف اس نازک صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں اور حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *