[ad_1]

عمران نے توشہ خانہ سے نہ کوئی ٹی سیٹ چھوڑا نہ سونے کا سیٹ چھوڑا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے نہ کوئی ٹی سیٹ چھوڑا، نہ سونے کا سیٹ چھوڑا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گھڑی فروخت کرنے کے لیے بھیجی تو بنانے والوں نے بادشاہ کو فون کر دیا کہ گھڑی آپ نے بنوائی تھی، ہمارے پاس فروخت ہونے آئی ہے کہيں چوری تو نہیں ہوگئی۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ریفرنس دائر ہونے کی دیر ہے، عمران خان ہر قیمت پر نا اہل ہوگا، کس بات کا الٹی میٹم، کون سے الیکشن، پہلے چیف الیکشن کمشنر کو تو ہٹالو۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر ایسا الٹی میٹم دینا ہے جیسا پچیس مئی کو تھا تو یاد رکھیں، پُر امن جلسے کی اجازت ہے، اگر دھونس، دھمکی، تشدد اور بلیک میل کا راستہ اپنایا تو آپ کا پچیس مئی سے زيادہ خراب حشر ہوگا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اس وقت دو انکوائریز کر رہا ہے، ایک لسبیلہ سانحے پر چلنے والے ٹرینڈز پر ہے، دوسری انکوائری الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر ہو رہی ہے ان انکوائریز کے نتیجے میں جس کے خلاف جو جرم ثابت ہوگا اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *