کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو شاباش دی ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ نے ہمیں قابل فخر بنادیا ہے، شاباش چیمپئن۔

واضح رہے کہ جویلین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *