فوٹو: فائل

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 نئے خفیہ اکاؤنٹس کا پتہ لگا لیا۔

سابق گورنر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور رکن سندھ اسمبلی سیما ضیا کو طلب کرلیا گیا، عمران اسماعیل کو 15 اگست اور سیما ضیا کو 12 اگست کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

اس سے پہلے ایف آئی اے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما محمود الرشید کو بھی طلب کرچکی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ان کے ناموں پر چل رہے اکاؤنٹس سے متعلق سوال و جواب کرے گا۔ 

حکام کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ایف آئی اے کی اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بیک وقت 6 انکوائریز جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 13 اکاؤنٹس کی شناخت ہوئی ہے، جن میں یہ رقوم منتقل ہوئیں، جن بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں، ان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

عدالتوں نے ان بینکوں کو مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *