[ad_1]

۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے، فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر چوری پکڑے جانے پر جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی مکاری، فن کاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے، شہداء کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے، اللّٰہ تعالیٰ نے اکبر ایس بابر کو سچا ثابت کر دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللّٰہ کا پاکستان پر کرم ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *