[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی، آگ لگنے اور چھت کے ملبے تلے دب کر 1 خاتون اور 1 بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کرک شہر کے مرکزی پل کے قریب واقع دراب خیل کالونی کے ایک گھر کے اندر خاتون سے رات میں گیس کا چولہا مکمل طور پر بند نہ ہونے کے باعث گیس تمام کمرے میں پھیل گئی۔

آج صبح خاتون نے گیس کا چولہا جلانے کے لیے ماچس جلائی تو دھماکا ہو گیا، کمرے میں آگ لگنے کے ساتھ دھماکے سے چھت گر گئی۔

واقعے کے باعث خاتون اور بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ کمرے میں موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، بعد میں 1 خاتون سمیت 3 شدید زخمی افراد کو پشاور بھجوا دیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *