پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے، لوئردیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور لیویز اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہے تھے کہ راستے میں فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *