سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایف آئی اے پشاور کا نوٹس ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ایف آئی اے پشاور کی جانب سے ابھی نوٹس ملا، تمام ریکارڈ موجود ہے، ایف آئی اے کے سامنے پیش کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، سیاسی و قانونی محاذ پر بھرپور مقابلہ کروں گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہے۔

اس قبل ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے قانونی طریقے سے فنڈنگ کی، مجھے ابھی تک ایف آئی اے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ایک ذیلی ادارہ بن چکا ہے، آئینی ادارے الیکشن کمیشن کی ساکھ کو موجودہ چیئرمین نے نقصان پہنچایا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *