پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ممکن ہے نواز شریف 15 ستمبر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔

اپنے بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ جوں جوں عمران خان کا اصلی چہرہ نظر آ رہا ہے اس کے فراڈ عوام میں نمایاں ہو رہے ہیں، اب عمران کو بچانے والوں نے اس کے سر سے ہاتھ اُٹھا لیا ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان بھی نااہل ہوگا اور اس کی جماعت پر بھی پابندی لگے گی۔

 رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *