نیو کراچی بلال کالونی سے انتہائی مطلوب گروہ کے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جنہوں نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد ڈبلیو سی اور فہد بھرم کے نام سے ہوئی ہے، جن سے 2 پستول، 13 موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

گرفتان ملزمان گھروں اور دکانوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، انہوں نے گزشتہ روز منی چینجر سے ہزاروں روپے کے پرائز بانڈ لوٹے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گزشتہ ماہ ایک گھر میں 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی، اُن کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.