۔۔۔فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دوپہر کے بعد چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

ایک بیان میں موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ مون سون سسٹم سندھ اور گجرات کی سرحد کے قریب ہے، سسٹم کا 40فیصد حصہسندھ اور60 فیصد بھارتی گجرات پرہے۔

انہوں نے کہا کہ مون سون سسٹم 24 سے 36 گھنٹوں میں بحیرہ عرب کی جانب بڑھے گا، وہاں جانے کے بعد یہ سسٹم کمزور ہو جائے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز حیدر آباد، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 8 اگست تک ہلکی اور درمیانی جبکہ 10 سے 15 اگست کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بارش سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ 

پی ڈی ایم اے نے آج رات سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کردی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *