۔۔۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 673 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج 169 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 505 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 58 ہزار 657 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 20 ہزار 735ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 96 لاکھ 93ہزار 66کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.