[ad_1]

سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز

سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی آج سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر میں 8 اگست تک ہلکی اور درمیانی جبکہ 10 سے 15 اگست کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بارش سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ پی ڈی ایم اے نے آج رات سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خطرہ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *