[ad_1]

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 266 حلقوں کے لیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردی گئی ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کے لیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست بھی شائع کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی حلقہ، ضلع کی حتمی حلقہ بندی کی کاپی الیکشن کمیشن سے لی جا سکتی ہے، حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان 11اپریل 2022 کو کیا گیا تھا۔

یکم جون سے 30 جون تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز وصول کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں پر 910 اعتراضات موصول ہوئے، اعتراضات کو یکم جولائی سے 30 جولائی تک سماعت کے بعد نمٹایا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *