[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بغیر کسی شک کے ثابت ہوگیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی امداد پر چلنے والی پارٹی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کئی دہائیوں سے ایمانداری، احتساب، شفافیت کے نام پر لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کو بےنقاب کر دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی 8 سال حیلوں بہانوں سے فیصلے کو تاخیر کا شکار کرتے رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 پٹیشنز دائر کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کو 50 بار التوا میں ڈالنے کے لیے جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے گئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *