[ad_1]

پاکپتن: رش کے باعث عمران خان مزار کے اندر نہ جاسکے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان رش کے باعث بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار کے اندر نہ جاسکے۔

عمران خان نے بہشتی دروازے کے سامنے مزار پر حاضری دی اور دعا مانگی اور کہا کہ رش کے دوران کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا۔

عمران خان پاکپتن میں بابا فرید کے مزار پر پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے اُن کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عظمت محمد چشتی نے عمران خان کی دستار بندی کی، اُن کے ہمراہ شہباز گل بھی موجود تھے۔

عمران خان مزار پر 5 سے 7 منٹ تک رہے اور پھر واپس چلے گئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *