[ad_1]

غیرجمہوری طاقتوں کی خواہش ہے کراچی کا مینڈیٹ تقسیم رہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ غیرجمہوری طاقتوں کی خواہش ہے کہ کراچی کا مینڈیٹ تقسیم رہے۔ شہر میں جعلی نظریات کی بنیاد پر ووٹ تقسیم ہوا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کیلئے جمہوری نظام منتخب کیا تھا، اصل اہمیت عوام کے ووٹ کی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 35 سال سے عوام ایم کیوایم کو ووٹ دیتے رہے ہیں۔ ہمارا ووٹ بینک چرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا ووٹ صحیح شمار کیا جائے۔ ہم پر غلط نتیجے تھوپے گئے اس لئے عوام سیاسی نظام سے غیر متعلق ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے بغیر ملکی معیشت سانس نہیں لے سکتی اور کراچی کے بغیر پاکستان کی کوئی شناخت نہیں۔ دوبارہ مردم شماری میں ہمیں ٹھیک نہ گِنا گیا تو سڑکوں پر آکے خود کو گنوائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ڈنڈے لے کر نکلیں گے۔ ووٹ کی عزت کو عوام اپنے ہاتھوں سے بچائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *