[ad_1]

۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 9 مریضوں کی جان لے لی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 806 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ملک بھر میں اب تک 30 ہزار 499 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 56 ہزار 445 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 20 ہزار 949 ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ مثبت کورونا کیسز کی شرح ایبٹ آباد میں 21 اعشاریہ 74 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

مثبت کورونا کیسز کی شرح مظفر آباد میں 19 اعشاریہ 23 فیصد، صوابی میں 14 اعشاریہ 29 فیصد، ‎بہاولپور میں 12 اعشاریہ 50 فیصد، لاہور میں 10 اعشاریہ 41 فیصد، مردان میں 9 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسی دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح گلگت میں 4 اعشاریہ 30 فیصد، میرپور آزاد کشمیر میں 4 اعشاریہ11 فیصد، فیصل آباد میں 3 اعشاریہ 81 فیصد،‎ پشاور میں 3 اعشاریہ 45 فیصد، کراچی میں 2 اعشاریہ19 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *