[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ اور ممنوع فنڈنگ میں کوئی فرق نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 17 کے تحت رجسٹریشن منسوخ کر سکتا ہے لیکن پارٹی تحلیل نہیں کرسکتا ہے۔

سابق سیکریٹری الیکشن کیشن نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیج کر پارٹی کو تحلیل کرنے کا کہہ سکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حقائق چھپائے ہیں، اس پر ان کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کی انکوائری کے تحت آیا ہے۔

کنور دلشاد نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ ضبط کرسکتا ہے، پارٹی نشان اور پارٹی رجسٹریشن منسوخ کر سکتا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *