[ad_1]
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر برس پڑے اور ساتھ ہی چند سوالات بھی پوچھ لیے۔
الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایک بیان میں مصدق ملک نے استفسار کیا کہ 351 غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈز لینے والا امپورٹڈ ہے یا ہم ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک جلسے میں کاغذ لہرایا اور کہا کہ سیاسی جماعتیں امریکی ایجنٹ ہیں۔
ن لیگی سینیٹر نے سوال اٹھایا کہ ای سی پی کے فیصلے بعد ایجنٹ سیاسی جماعتیں ہیں یا غیر ملکی فنڈز لینے والا ہے؟
انہوں نے استفسار کیا کہ 16 اکاؤنٹس چھپانے والا کیا اب بھی صادق اور امین ہے؟ اب عدالتی فیصلے عوام کی عدالت میں آگئے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کے ذمے دار عمران خان ہیں، جنہوں نے عارف نقوی کو 250 ارب کا پلانٹ اور 300 ارب کی بجلی گفٹ کردی۔
[ad_2]