[ad_1]
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے کم عمری کی شادی سے متعلق کیس میں میڈیا کو متاثرہ بچی کی شناخت چھپانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا نام نہ ظاہر کرنے سے متعلق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ میں ہے کہ شناخت، پتہ اور تصویر شائع کرنا منع ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ متاثرین کا تحفظ کیا جا سکے۔
عدالت نے حکم دیا کہ تمام میڈیا پرسنز متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نہ کرنے کو یقینی بنائیں، بچی سے متعلق جو معلومات پہلے شائع ہوئیں انہیں مزید پھیلنے سے روکا جائے۔
عدالت نے اپنے احکامات تمام میڈیا ریگولیشنز کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔
[ad_2]