[ad_1]

۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔

ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ ن کا فیصلہ نہ سنا کر عدلیہ کی توہین کی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد انجمن غلامانِ امریکہ کی خواہشات پر اوس پڑ گئی، آج کے فیصلے سے پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ اُسامہ بن لادن سے 10 کروڑ روپے لینا ہوتی ہے، اُسامہ بن لادن سے فنڈنگ کی گواہی بے نظیر بھٹو بھی دے چکی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ لیبیا اور عراق کے سربراہان سے فنڈز اور ڈالرز لینا ہوتا ہے، جے یو آئی اور دیگر پارٹیاں قذافی اور صدام سے ڈالر لیتی تھیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد سنادیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *