[ad_1]

عمران نے وزیراعلیٰ کے عہدے کی توہین کی، (ن) لیگ

مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے دورہ لاہور میں پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھ کر اس عہدے کی توہین کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پنجاب کے عوام سے معافی مانگیں، ایوان عمران خان کے وزيراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ مسترد شدہ شخص نے پنجاب کے 12 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *