[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس پر کام ہو رہا ہے۔
ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ ہمیں فوری انتخابات چاہئیں۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ الیکشن کمیشن نہیں چاہیے، منصفانہ وشفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
دوسری جانب ممنوعہ فنڈنگ کیس جو کم و بیش 8 سال تک الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر سماعت رہا اور جس کا فیصلہ کئی ہفتے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ کیا تھا، وہ فیصلہ اگست کے پہلے ہفتے کے اندر سنا دیا جائے گا۔
[ad_2]