[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔
فرخ حبیب نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ان کو سوتے جاگتے، اٹھتے بیٹھتے عمران خان نظر آتا ہے۔ انہیں پیٹرول اور بجلی سستی کرنی تھی، ان کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ یہ نا اہل ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ہوگئی ہے، ڈیل کے لیے فون کسی اور کو کرنے پڑ رہے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ان کو چاہیے یہ عوام کی جان چھوڑیں اور اگلے انتخابات کی طرف بڑھیں۔
[ad_2]