[ad_1]

متحدہ اور بی اے پی کی حکومت کو مدت پوری کرنے کی تجویز

ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت کو مدت پوری کرنے اور انتخابات وقت پر کرانے کی تجویز دی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ اداروں کی جانب سے حکومت کا ساتھ دینے یا چھوڑنے کا کوئی دباؤ نہیں۔

خالد مگسی نے کہا کہ جلد انتخابات سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ایم کیو ایم کے رہنما اسامہ قادری نے سوال اٹھایا کہ کیا جلد انتخابات سے معاشی استحکام آجائے گا؟

اسامہ قادری نے واضح کیا کہ ان کے ارکان کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *