[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں بیٹے کے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پی پی پی رہنما شیر اعظم وزیر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر شپ اور  ڈویژنل صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

شیر اعظم وزیر کا کہنا ہے کہ بیٹے فخر عالم کی جے یو آئی میں شمولیت کے بعد دونوں عہدوں سے اخلاقی طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھا، حصہ ہوں اور حصہ رہوں گا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اگر پارٹی نے استعفیٰ منظور نہیں کیا تو ذمہ داریاں نبھانے پر سوچوں گا۔

شیر اعظم وزیر کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا جس کا مشکور ہوں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *