[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صحرائے تھر میں مون سون کی بارشوں کے بعد نایاب سبزی مشروم مارکیٹ میں آگئی ہے، یہ سبزی مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاح بھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سبزی مشروم کو مقامی زبان میں کھمبی کہا جاتا ہے۔ وٹامن ڈی سے بھرپور مشروم مٹھی کی مارکیٹ اور دکانوں اور ٹھیلوں پر جابجا نظر آرہی ہے۔

ابتداء میں اس کی قیمت 500 روپے فی کلو تک ہوتی ہے جس کے بعد آہستہ آہستہ اس کی قیمت نیچے آتی ہے۔

کھمبی سے ہوٹلوں پر بھی خصوصی ڈش تیار کی جاتی ہے، مقامی افراد کھمبی کو طرح طرح کے سالن میں استعمال کرتے ہیں اور موسم کی خاص سوغات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *