[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی نے سابق حکومت کے ظلم کا مقابلہ کیا، ارکان اسمبلی عوامی سطح پر اب ڈلیور کریں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے لاہور ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں غیر جمہوری اور غیر قانونی حکومت کا خاتمہ ہوا، اب عوام کو ڈیلیور کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور پہنچے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات ہوئی۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
[ad_2]