[ad_1]

ووٹن کرکٹ کلب سے رقم مقامی بینک میں آئی، فرخ حبیب

برطانیہ میں خیرات کے لیے جمع کی جانے والی رقم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے تسلیم کیا کہ ووٹن کرکٹ کلب سے آنے والی رقم مقامی بینک میں آئی، رقم کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عارف نقوی نے نوازشریف کے لیے ڈنر ہوسٹ کیا، اس کا جواب بھی دیں، سب کا فیصلہ ایک ساتھ ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے ابراج گروپ کے عارف نقوی کی طرف سے پی ٹی آئی کے لیے خیرات کے نام پر فنڈز اکٹھے کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے چندہ ملنے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن کہا گیا ہے کہ انہیں رقم کے ذرائع کا علم نہیں۔

برطانوی اخبار پی ٹی آئی کو ملنے والی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی مزید تفصیلات سامنے لے آیا، فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے ووٹن کرکٹ کے ذریعے ٹی ٹونٹی میچز کروا کر نامعلوم مقاصد کے لیے فنڈز اکھٹے کیے اور انہیں پی ٹی آئی کو منتقل کیا، مختلف ذرائع سے حاصل کی جانے والی رقم بھی پی ٹی آئی کو منتقل کی جاتی رہی۔

فنانشل ٹائمز کی طرف سے ابراج گروپ کی ای میلز اور اندرونی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے برطانوی اخبار نے اہم انکشافات کیے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *