[ad_1]

اسد عمر—فائل فوٹو
اسد عمر—فائل فوٹو

مرکزی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان پر مسلط مصنوعی نظام کو ختم کیا جائے۔

جاری کیے گئے بیان میں مرکزی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ آج کل نظریں سیاست پر ہیں، مگر معیشت کی بگڑتی صورتِ حال نہایت تشویش ناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالات پہلے ہی خراب ہو گئے تھے، اب روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں، پچھلے 2 ہفتوں میں زرِمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ آج سے تقریباً 1 ماہ پہلے چین سے 2.3 ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا، جن میں سے 2 ارب ڈالرز استعمال ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں اتنی تیزی سے کمی آ رہی ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تحریکِ عدم اعتماد کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 62 روپے تک گر چکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرول، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہو گا، ضروری ادویات کے لیے خام مال کی ایل سی نہیں کھل رہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ موڈیز، ،فِچ اور ایس این پی سب نے پاکستان کی درجہ بندی گرا دی ہے، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کوئی آپ کو تیل بیچنے کو تیار نہیں۔

مرکزی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ معیشت اتنی گہری کھائی میں گرنے والی ہے کہ اس سے نکلنے میں برسوں لگیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *