—فائل فوٹو


—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے 1 شخص کی جان لے لی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 693 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج مریضوں میں سے 177 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ مزید 798 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 35 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 483 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 53 ہزار 325 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 20 ہزار 678 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 95 لاکھ 36 ہزار 38 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ‎مظفر آباد میں 19 اعشاریہ 44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ‎صوابی میں 13 اعشاریہ 04 فیصد، ‎لاہور میں 12 فیصد، ‎نوشہرہ میں 11 اعشاریہ 11 فیصد اور مردان میں 10 اعشاریہ 10 فیصد رہی۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ایبٹ آباد میں 6 اعشاریہ 25 فیصد، ‎اسلام آباد میں 6 اعشاریہ 12 فیصد، پشاور میں 5 اعشاریہ 75 فیصد، فیصل آباد میں 5 اعشاریہ 67 فیصد، میرپور میں 3 اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سرگودھا میں 3 اعشاریہ 50 فیصد، ‎کراچی میں 1 اعشاریہ 73 فیصد اور حیدر آباد میں 1 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *