[ad_1]
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق استعفوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، فضل محمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شوکت علی، فخر زمان خان اور فرخ حبیب کے استعفے بھی اسپیکر نے منظور کرلیے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے شیریں مزاری، شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان اور اکرم چیمہ کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر نے استعفے آئین کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظور کیے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل کو اپنی رکنیت سے استعفے دیے تھے۔
پی ٹی آئی کے مستعفی 131 ارکان کو اسپیکر کی جانب سے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔
[ad_2]