نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کے لیے کارآمد فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت وہ ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کو موبائل فون کے ذریعے کاپی کر کے کمپیوٹر میں پیسٹ کر کے استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق گوگل کا فیچر استعمال کرنے کے لیے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کو گوگل لینس کے ذریعے کمپیوٹر پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

گوگل کا یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے کروم کا نیا اپ ڈیٹ ورژن کمپیوٹر میں انسٹال ہونا ضروری ہے جبکہ اینڈرائیڈ فون میں گوگل لینس ایپ کا ہونا بھی ضروری ہے بصورت دیگر فیچر کام نہیں کرے گا۔

Requirements

اس فیچر کے تحت ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کو موبائل فون لینس کے ذریعے کاپی کر کے کمپیوٹر پر پیسٹ کیا جاسکتا ہے اور پھر آپ کے سامنے تمام تحریر یونی کوڈ فانٹ میں آجائے گا۔

طریقہ استعمال

 کاغذ پر لکھی ہوئی تحریر کو موبائل کیمرے کے سامنے رکھیں اور آپشن آنے پر لائن کو منتخب کر کے کاپی کر لیں، بعد ازاں اسے کمپیوٹر میں اپنی مرضی کے مطابق ڈرائیو میں سیو کریں۔

Copying the text from the paper

گوگل انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کاپی پیسٹ فیچر ویسے تو تمام ہی صارفین کے لیے اہم ہے مگر اس فیچر کا سب سے زیادہ فائدہ ڈاکٹرز، طلبا، محققین اور اساتذہ کو ہوگا۔

The post ہاتھ سے لکھی تحریر کو کمپیوٹر میں کاپی پیسٹ کر کے استعمال کرنے کا فیچر متعارف appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *