ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور اسمبلی کے 3 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے دوست محمد مزاری دبئی سے لاہور پہنچے تھے جہاں 24 گھنٹے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ ہوئے تھے اور ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر گھرچلے گئے تھے۔
ملک میں آج کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 659 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 30334 ہوگئی

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے مطابق نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا ہے لیکن سرکاری لیب سے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری طبیعت بہتر ہے اور کوئی علامت نہیں ہیں، سیلف آئیسولیشن میں ہوں لیکن چند روز میں دوبارہ ٹیسٹ کراؤں گا۔ 
دوسری جانب ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق اسمبلی کے 3 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں فوٹو کاپی برانچ کے شمیر ،قانون برانچ کے سلیمان اور ایک ڈی ایس پی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دو روز قبل ہونے والے اجلاس میں آنے والے افراد اور سرکاری ملازمین کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔
اُدھر  ترجمان پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا تین روز قبل کا ٹیسٹ منفی تھا لیکن اب کا کچھ نہیں کہ سکتے، کس کا ٹیسٹ مثبت ہے یا منفی اس پر رپورٹ فی الحال عام نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 192 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *