کراچی : وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر واٹر بورڈ اور پولیس نے مضر صحت پانی فروخت کرنے والوں کے کارروائی کرتے ہوئے 25 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مضر صحت پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف یہ گرینڈ آپریشن وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر واٹر بورڈ اور پولیس نے مشترکا طور پر کیا ہے۔

آپریشن کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کی تشکیل کردہ ٹیموں کی تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے ساکران اور ٹھٹھہ سے مضر صحت پانی لانے والے 25 ٹینکرز پکڑ لیے جبکہ 25 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ بن قاسم ،اسٹیل ٹاؤن ،پیر آباد ،منگھوپیر، سعیدآباد تھانوں کی پولیس نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

غیر قانونی ہائیڈرنٹس : ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ

ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کی آئی جی سندھ پولیس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب کارروائیوں پر تشکیل کردہ ٹیمیں اور ان کے سربراہان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

The post مضر صحت پانی فروخت کرنے والے 25 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *